10.5.16

! جادو جن اور نظربد کے متعلق قابل غور اور فکر سوالات ! انتباہ ! اور خوش خبری !

بلاک -اے 
-----------
 ١ ) ----- کیا آپ عالمِ غیب پر ایمان رکھتے ہیں ؟ 
 ٢) ----- کیا ان دیکھی طاقتیں جن جادو اور نظرِ بد  کو ماننا ایمان باالغیب کا لازم حصّہ ہے  ؟
٣ ) ---- کیا پچھلے انبیاء کے دور میں جن جادو اور نظرِ بد کا وجود تھا ؟ 
٤ ) ---- کیا نبی صلی الله علیہ و سلّم کے دور میں بھی جن جادو اور نظرِ بد کا وجود تھا ؟
٥ ) ----- کیا آج بھی جن جادو اور نظرِ بد کا وجود ہے ؟
٦ )---- کیا جن انسان کے جسم میں داخل ہوسکتا ہے ؟
٧ ) ---- کیا جن انسان کو جانی مالی اور جسمانی نقصانات پہنچا سکتا ہے ؟
٨ )---- کیا جادو انسان کے لئے جانی مالی اور جسمانی نقصانات کا سبب بن سکتا ہے ؟
٩  )---- کیا نظر بد کی وجہ سے انسان کو جانی مالی اور جسمانی نقصانات لاحق ہوسکتے ہیں ؟
١٠ ) ---- جن جادو اور نظر بد کے تعلق سے اسلام کے علاوہ دنیا کے دیگر اہم مذاھب کیا عقائد پیش کرتے ہیں اور ان مذاھب کے شارحین کی کیا رائے ہے ؟

بلاک - بی 
----------

١ ) --- نفسیانی بیماریاں ! کیا جن جادو اور نظر بد کی وجہ سے ممکن ہیں ؟ 
٢ ) --- کیا جسمانی بیماریاں ! جن جادو اور نظر بد کی وجہ سے پیدا ہوسکتی ہیں ؟
٣ ) --- کیا خود کشی اور اقدام خود کشی ! کا اندیشہ و خطرہ جن جادو اور نظر بد کی وجہ سے لاحق ہوسکتا ہے؟
٤ ) ---- کیا خلع طلاق کا مسلہ ! جن جادو اور نظر بد کی وجہ سے ممکن ہے ؟
٥ )---- کیا خطرناک جان لیوا حادثات ! کا رونما ہونا جن جادو اور نظر بد کی وجہ سے ممکن ہے ؟
٦ )--- کیا خاندانوں میاں بیوی بھائی بہنوں میں جھگڑے اختلافات اور دوریاں پیدا ہونا جن جادو اور نظر بد کی وجہ سے ممکن ہیں ؟

بلاک - سی 
------------
! عام انتباہ
سب سے پہلے ہماری دعا ہے کہ الله مالکِ صحت و امن اپنی رحمت خاص سے  ہم کو جن جادو اور نظر بد کے شر سے محفوظ رکھے --- آمین 
لیکن الله نہ کرے اگر آپ اور آپ کے خاندان میں سے کوئی بھی فرد اس خطرناک اور مہلک مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے تو آپ کس طرح اِن اَن دیکھی طاقتوں کا مقابلہ کریں گے ؟  
کیا آپ کے پاس اپنے خاندان کے اس فرد کی جان بچانے کے لئے کوئی کارگر ترکیب اور موثّر طریقہ علاج موجود ہے ؟

کیا آپ نے سونچا اس صورت حال کا کہ 
جوہمارے معاشرے میں پیش آرہی ہے  ؟ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا آئے دن ایسے بہت سے واقعات ہمارے سامنے پیش کررہا ہے کہ جب کوئی جن جادو اور نظر بد سے پریشان یا اسکے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے تو اس کے قریب ترین رشتے دار اپنی لا علمی کی وجہ سے یا جان بوجھ کر فوری طور پر اس پریشانی اور مصیبت سے چھٹکارا پانے کے لئے علاج کے نام سے اپنے خاندان کے اہم ترین افراد حتّیٰ کہ ماں ' بہن ' بیٹی کو غیر مسلمان اور مسلم جادو گروں کے حوالے کردینے پر مجبور ہوجاتے ہیں  
جن کے ہاں نہ صرف انکا مال و قیمتی وقت اور توانائیاں برباد ہوتی ہیں بلکہ انکی عزت و عصمتیں داؤ پر لگ جاتی ہیں 
اس پر مزید ستم کہ یہ لوگ اپنی عصمتوں اور عزتوں کو برباد کرکے بھی اپنی اس پریشانی و مصیبت سے چھٹکارا نہیں پاتے بلکہ ان جادو گروں عاملوں کے پاس جوں جوں علاج کے نام سے دوا کی جاتی ہے انکے مرض میں مزید اضافہ ہی ہوتا چلا جاتا ہے 
غور طلب بات یہ ہے کہ یہ نقصانات جو وہ اٹھاتے ہیں محض دنیاوی نقصانات ہیں لیکن جو اخروی نقصان و خسارہ انہیں ان جادو گروں کے پاس ہوتا اس کا انہیں شعور تک نہیں ہوتا ---- انکے اخروی نقصانات میں سب سے پہلے 
 انکا ایمان برباد ہوجاتا ہے 
انکے عقیدے پر کاری ضرب پڑتی ہے 
جس کی وجہ سے وہ اس ذاتِ باری تعالیٰ سے بد گمان ہوجاتے ہیں جس کے اختیار میں سارے عالمین کا امن اور انسانوں کے لئے شفاء ہے 
اس طرح یہ لوگ جادوگروں کے پاس جاکر نہ صرف انکے حوصلوں کو بڑھاتے ہیں بلکہ کھلے اور واضح ترین شرک و کفر کے مرتکب ہوتے ہیں 
اس طرح جب تک اپنے وہ اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ نہ کریں اور اپنی اصلاح نہ کرلیں ہمیشہ کے لئے اللہ کی ناراضگی مول لیتے ہیں 
اور سب سے عظیم نقصان وہ اپنی آخرت برباد کر بیٹھتے ہیں 
پھر ایسے سنگین حالات ! جن میں دنیاوی و اخروی نقصانات دونوں لاحق ہیں --- ایک ایسا شخص جو ان دونوں اقسام کے نقصانات سے خود کو بچانا چاہتا ہے اور جو اپنی ماں بہن بیٹی کا علاج انکی عصمتوں کو محفوظ رکھتے ہوے کرانا چاہتا ہے تو وہ آخر کہاں جائے ؟ اور کس کا سہارا لے ؟
کیا اسلام میں ان مسائل اور پریشانیوں کا حل موجود ہے ؟
کیا قرآن و سنت کے عین مطابق جن جادو اور نظر بد کی وجہ سے لاحق مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے ؟ 

بلاک - ڈی 
------------
! لوگوں کے لئے خوش  آئند بات اور خوش خبری 
ہاں ! اسلام ہمارے لئے ایک ایسا مکمل دین حق ہے جس میں نہ صرف ان تمام مسائل کا حل موجود ہے بلکہ ہمارے لئے وہ ایک موثر طریقہ علاج رقیہ شرعیہ کے طور پر پیش کرتا ہے جسے ہوشمند حضرات ہرگز ہرگز نظر انداز نہیں کرسکیں گے 

رقیہ شرعیہ
-----------
رقیہ شرعیہ کا مطلب کیا ہے ؟
رقیہ شرعیہ کسے کہتے ہیں ؟
کیا رقیہ شرعیہ قرآن و سنت سے ثابت ہے ؟ 
کیا  جبرئیلؑ امین نے نبیؐ پر رقیہ شرعیہ دم کیا 
کیا نبیؐ نے صحابہؓ پر رقیہ شرعیہ دم کیا تھا ؟
کیا نبیؐ اپنے نواسوں حضرت حسنؓ و حسینؓ پر بھی رقیہ شرعیہ دم کیا تھا ؟
کیا ام المومنین حضرت عائشہؓ نبیؐ کے کہنے پر خود نبیؐ پر رقیہ شرعیہ دم کیا کرتی تھیں ؟
کیا صحابہؓ نے رقیہ شرعیہ دم کیا تھا ؟
کیا تابعین نے رقیہ شرعیہ دم کیا تھا ؟
کیا تبع تابعین نے بھی رقیہ شرعیہ دم کیا کرتے تھے ؟

کیا اماموں اور بزرگان دین نے بھی رقیہ شرعیہ دم کیا تھا ؟